شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز کھادی پوسٹ پر فتنہ الخوارج نے بزدلانہ خود کش حملے کی ناکام کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خود کش حملے میں 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، خارجی دہشٹ گرد گل بہادر گروپ نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔
خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خوارج دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
خارجی گل بہادر افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں چھپا ہوا ہے، فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بھرپور ناکامی کے بعد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔