Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 606|Reply: 0

مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش، بی جے پی وزیر نے بھارتی مسلمانوں کو ’نمک حرام‘ کہہ دیا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178164
Post time 2025-10-22 05:03:16 | Show all posts |Read mode
  بی جے پی رہنما گری راج سنگھ

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی بہار الیکشن سے پہلے مذہبی کارڈ کھیلنے لگی، وفاقی وزیر نے بھارتی مسلمانوں ’نمک حرام‘ کہہ دیا۔

73 سالہ گری راج سنگھ نے بہار میں جلسے سے خطاب میں مسلمانوں کے حوالے سے کہا کہ ہم ’نمک حراموں‘ سے ووٹ نہیں لینا چاہتے۔

مرکزی حکومت کے وزیر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس کے بعد بہار الیکشن کے دوران نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

ایک وائرل ویڈیو میں گری راج سنگھ نے بھارتی اقلیتی اکائی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے باوجود وہ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے۔

اس بیان پر بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی وزیر پر بہار الیکشن میں کامیابی کےلیے مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام لگایا ہے اور کہا کہ جب بھی الیکشن ہوتا ہے بی جے پی ہندو ، مسلم کارڈ کھیلتی ہے، ان کی سوچ اس سے آگے جا ہی نہیں سکتی۔   
کرکٹر یوسف پٹھان کا تاریخی مسجد کا دورہ، بی جے پی کی ہرزہ سرائی

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع ماندہ میں واقع صدیوں پرانی تاریخی مسجد عدینہ کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مندر بنا کر پیش کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔   

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما مرتنجے تیواری نے الزام لگایا کہ وفاقی وزیر جان بوجھ کر مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں۔  

انہوں نے مزید کہا کہ ’بہار کے عوام ایسے رہنماؤں سے تنگ آ چکے ہیں، جو تلواریں بانٹنے کی سیاست کرتے ہیں‘۔

رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن نے بھی گری راج سنگھ پر کڑی تنقید کی اور کہا  کہ ’بی جے پی لیڈر کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ آزادی کی جدوجہد میں غدار کون تھے؟‘۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 08:33 GMT+5 , Processed in 0.046496 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list