Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 632|Reply: 0

کرسٹیانو رونالڈو کی 2025 کی آمدن حیران کن بلندیوں پر پہنچ گئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206161
Post time 2026-1-16 20:55:50 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

اسپورٹیکو کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پرتگالی سپر اسٹار نے سال 2025 میں اندازاً 260 ملین ڈالر (194 ملین پاؤنڈ) کمائے، جو ان کے دیرینہ حریف لیونل میسی کی آمدن سے تقریباً دو گنا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی آمدن کا بڑا حصہ سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصر کے ساتھ کیے گئے 200 ملین ڈالر کے معاہدے سے حاصل ہوا، جبکہ باقی رقم اشتہارات، برانڈ اینڈورسمنٹس اور میدان سے باہر مختلف کاروباری سرگرمیوں سے آئی۔

کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ نو برسوں سے مسلسل دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور وہ ہر سال کم از کم 100 ملین ڈالر کماتے رہے ہیں، سال 2025 ان کے لیے مسلسل تیسرا سال ہے جب ان کی سالانہ آمدن 200 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔   
2026 فٹبال ورلڈکپ میرا آخری ہوگا: کرسٹیانو رونالڈو کا اعلان

40 سالہ اسٹار فٹبالر جنہوں نے کلب اور بین الاقوامی سطح پر 950 سے زائد گولز اسکور کیے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک یا دو سال کے اندر فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔   

دوسری جانب لیونل میسی سال 2025 میں دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ رہے، جن کی آمدن 130 ملین ڈالر رہی، جو رونالڈو کی کمائی کا تقریباً نصف ہے۔  

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر نے حال ہی میں انٹر میامی کے ساتھ نیا معاہدہ کیا، جو 2028 تک مؤثر رہے گا۔ انٹر میامی حالیہ ایم ایل ایس کپ کی فاتح ٹیم بھی ہے۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی النصر کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کرتے ہوئے اسے موسمِ گرما 2027 تک بڑھا دیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 09:13 GMT+5 , Processed in 0.044595 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list