دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کی تیسرے دن پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے پہلی اننگز کا آغاز 4 وکٹ پر 185 رنز کیا۔ تیسرے دن کے آغاز میں ہی آصف عباس نے پاکستان کو کامیابی ڈلوائی۔ مہمان ٹیم کی پانچویں وکٹ 185 رنز پر گری۔
جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 54 رنز پر ریان ریکلٹن اور ایڈین مارکرم آؤٹ ہوگئے، تیسری وکٹ پر اسٹبس اور زورزی نے 113 رنز کی شراکت قائم کی، زورزی 55 رنز بناکر ٹیسٹ کرکٹ میں آصف آفریدی کا پہلا شکار بنے۔
دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 185 رنز بنالیے
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں چار وکٹ پر 185 رنز اسکور کرلیے، اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87، سعود شکیل 66، عبداللّٰہ 57 رنز بنا نمایاں رہے جبکہ سلمان علی آغا نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ پہلے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 27-2025 میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔