|
|
پاکستان شوبز کے اداکار زاہد احمد نے نئی نسل کو شادی سے متعلق اہم تصیحت کی ہے۔
ان دنوں نئے ڈرامہ سیریل دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی کے حوالے سے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ آج کل طلاق اورعلیحدگی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ (جین زی) نئی نسل کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ زندگی یا رشتہ کبھی مکمل طور پر کامل نہیں ہوتا۔ تنہا زندگی میں بھی اتار چڑھاؤ آتے ہیں، لیکن شادی کے بعد یہ ذمہ داریاں اور چیلنجز مزید بڑھ جاتے ہیں اور اس کیلئے صبر، برداشت اور ایک دوسرے کو سمجھنا ضروری ہے۔
زاہد احمد نے ازدواجی تعلق میں سمجھوتے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہا ان کے مطابق اگر کسی انسان میں دس خوبیوں میں سے سات یا آٹھ چیزیں ہمیں پسند ہوں اور دو یا تین ناپسند، تو ان پر سمجھوتہ کرنا سیکھنا چاہیے۔
ان کے مطابق اگر ہم انہی خامیوں پر توجہ دیتے رہیں تو ایک مضبوط رشتہ بھی برسوں بعد ٹوٹ سکتا ہے۔ زاہد احمد نے شریک حیات کی شخصیت میں موجود مثبت پہلوؤں پر توجہ دینے کو کامیاب شادی کا راز قرار دیا۔ |
|