Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 734|Reply: 0

سردیوں کے وائرل انفیکشنز سے کیسے بچا جائے؟

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178200
Post time 2025-10-23 18:39:05 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

سردی کی آمد کے ساتھ ہی وائرل انفیکشنز جیسے نزلہ، زکام، کھانسی اور سانس کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہو جاتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق سردیوں میں خشک ہوا اور گھروں کا اندرونی ماحول وائرس کے پھیلاؤ کو آسان بناتا ہے اور کمزور افراد کو ان انفکشنز سے زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا کہ سردیوں میں لوگ زیادہ وقت گھر کے اندر بند جگہوں پر گزارتے ہیں، جہاں وائرس ہوا کے ذریعے تیزی سے پھیل سکتے ہیں۔  

ماہرین کے مطابق سردیوں کی خشک فضا ناک اور گلے کی جھلیوں میں نمی ختم کرنے کا سبب بنتی ہے جس سے جسم کی بیماریوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت کمزور ہو جاتی ہے۔

علاوہ ازیں، درجہ حرارت میں کمی بھی مدافعتی نظام کو سست کر سکتی ہے، جس سے جسم کے لیے انفیکشن سے مؤثر طریقے سے لڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔

موسم سرما میں وائرل انفیکشنز سے بچنے کے مؤثر طریقے

1- ٹھنڈی ہوا اور درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی سے بچیں اور جسم کو گرم رکھنے کے لیے گھر سے باہر جاتے ہوئے گرم کپڑے لازمی پہنیں۔

2- قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے وٹامن سی اور زنک سے بھرپور غذائیں کھائیں۔ اپنی غذا میں پھل، سبزیاں، سوپ اور ہربل چائے شامل کریں تاکہ جسم کی نمی برقرار رہے اور توانائی ملے۔   
کیا پھلوں اور سبزیوں کو کھانے سے پہلے دھونا ضروری ہے؟

تازہ پھلوں اور سبزیوں کو بغیر دھوئے کھانے سے مختلف امراض، جراثیم، انفیکشن اور معدے کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔   

3- ہاتھوں کو مسلسل صابن سے دھوئیں یا ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں۔ چھینکتے یا کھانستے وقت اپنے منہ اور ناک کو ہمیشہ ڈھانپیں اور جراثیم کو پھیلنے سے روکنے کے لیے استعمال شدہ ٹشوز کو فوری طور پر کوڑے دان میں ڈالیں۔

4- ایسے افراد سے دور رہیں جنہیں نزلہ یا زکام ہوں اور ایسی جگہوں پر جاتے ہوئے ماسک لازمی پہنیں جہاں پر رش زیادہ ہو۔

5- روزانہ چند منٹ کے لیے کھڑکیاں کھول کر گھر میں ہوا کی مناسب گردش کو یقینی بنائیں اور اگر ہیٹر استعمال کر رہے ہیں تو نمی کو برقرار رکھنے کے لیے پانی کا ایک پیالہ اس کے قریب رکھیں۔

6- بچوں، بزرگوں اور حاملہ خواتین انفلوئنزا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لیں تو یہ سردیوں کے دوران انفیکشنز کی شدت کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔



نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 10:26 GMT+5 , Processed in 0.567694 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list