وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہونگے، شیڈول جاری
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے۔
اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے بیرونی اور ملکی سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات دینے کے لیے سفارشات طلب کی تھیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی اصلاحات پر مبنی معاشی گورننس کی پالیسی پر تمام وزارتوں کی طرف سے مؤثر عملدرآمد ناگزیر ہے۔