Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 617|Reply: 0

کراچی میں شدید دھند سے حدِ نگاہ 50 میٹر رہ گئی، فلائٹ آپریشن متاثر، کئی پروازیں منسوخ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193697
Post time 2026-1-15 16:18:52 | Show all posts |Read mode
کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید دُھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر ہونے سے موٹروے ایم نائن پر گاڑیوں کی آمدورفت اور کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا جبکہ کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر، گلزار ہجری اسکیم 33، جامعتہ الرشید احسن آباد، ڈی ایچ اے فیز 8، کراچی ایئرپورٹ، ملیر اور گلشن حدید میں شدید دھند دیکھی گئی۔

کراچی میں رواں موسم سرما کے دوران دوسری بار شدید دھند دیکھی گئی۔ اس سے قبل 21 دسمبر 2025 کو صبح سویرے شدید دھند کے باعث حد نگاہ صدر ریکارڈ کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جس کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی صورتحال پیدا ہوئی۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خُشک رہے گا جبکہ آج رات اور کل صبح بھی شہر میں دُھند کا امکان ہے۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ کل کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف سمت سے 5 تا 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 95 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ایم نائن پر شدید دھند

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم نائن پر کراچی سے ڈی ایچ اے سٹی تک شدید دُھند کے باعث حدِ نگاہ شدید متاثر ہوئی۔



موٹروے پولیس نے ہدایت کی کہ دُھند کے دوران گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، اوورٹیکنگ سے اجتناب کریں اور لین کی پابندی کریں۔
مزید پڑھیں   

کراچی میں صبح سویرے شدید دھند کا راج، حد نگاہ صفر ریکارڈ   

کراچی میں شدید دھند پڑنے اور حد نگاہ صفر ریکارڈ ہونے کا امکان



ترجمان کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی یا مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

فلائٹ آپریش متاثر

کراچی ایئرپورٹ اور اطراف میں شدید دھند کے سبب فلائٹ آپریشن بھی جزوی طور پر متاثر رہا۔

ایئرپورٹ پر آمدورفت کی حامل 10 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، نجی اور ملکی پروازوں میں کچھ شام کے لیے ری شیڈول کر دی گئیں۔

پی آئی اے کی صبح 8 بجے کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 جبکہ غیر ملکی ایئرلائنز کی کراچی سے جدہ اور ریاض کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

قطر ایئر ویز کی صبح 9 بجے کی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی جسے اب شام ساڑھے 4 بجے شیڈول کیا گیا ہے۔ فلائی دبئی کی کراچی سے دبئی کی پرواز اور سعودی ایئر کی کراچی سے جدہ کی پرواز تاخیر کا شکار ہے۔

نجی ملکی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور اور فیصل آباد کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ایئر سیال کی کراچی سے لاہور اور پشاور کی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔

پروازیں منسوخ

کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے سبب 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی سے بیجنگ، ایئر چائنا کی پرواز سی اے 946 اور کراچی سے کوالالمپور ایئر ایشیا ایکس کی پرواز ڈی سیون 109 منسوخ کر دی گئی۔

کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے اسلام آباد ایئر بلیو کی پرواز پی اے 206 اور کراچی سے لاہور ایئر بلیو کی پرواز پی اے 404 منسوخ کی گئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 12:25 GMT+5 , Processed in 0.051482 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list