Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 520|Reply: 0

ٹرمپ کی گردن پر سرخ نشان، صحت سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206245
Post time 2026-3-3 16:04:58 | Show all posts |Read mode
  
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، ایک عوامی تقریب کے دوران ان کی گردن پر سرخ نشان دیکھے گئے۔

صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر شان باربیلا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گردن پر ظاہر ہونے والی سرخی تشویش کا باعث نہیں۔

انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ صدر ٹرمپ گردن کے دائیں حصے پر ایک عام نوعیت کی کریم استعمال کر رہے ہیں جو جلد کے حفاظتی علاج (پریوینٹو اسکن ٹریٹمنٹ) کے طور پر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر باربیلا کے مطابق صدر ایک ہفتے تک یہ علاج کریں گے جبکہ سرخی چند ہفتوں تک برقرار رہ سکتی ہے، تاہم انہوں نے بنیادی جلد کے مسئلے کی تفصیل فراہم نہیں کی۔   
ٹرمپ کے سوجے ٹخنوں کی تصاویر کے بعد سوالات اٹھنے لگے

عوامی اور طبی حلقوں میں ’ایڈیما‘ (Edema) نامی کیفیت پر بحث شروع ہو گئی۔   

یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل 79 سالہ صدر کے ہاتھوں کی پشت پر نیل کے نشانات بھی دیکھے گئے تھے، جن کے بارے میں انہوں نے وضاحت کی تھی کہ یہ زیادہ مصافحہ کرنے اور روزانہ اسپرین کی نسبتاً زیادہ مقدار لینے کے باعث ہوئے۔

صدر کے معالج نے ایک بار پھر مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ مجموعی طور پر بہترین صحت میں ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس معاملے پر ملے جلے ردِعمل سامنے آئے، کچھ صارفین نے سخت تنقید کی ہے جبکہ بعض نے کہا ہے کہ اس عمر میں جلد پر سرخی یا معمولی مسائل غیر معمولی بات نہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 12:16 GMT+5 , Processed in 7.299071 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list