پاکستانی ٹی وی اور فلم کی باصلاحیت اداکارہ مایا علی نے اپنے روحانی سفر کی دل کو چھو لینے والی تصاویر شیئر کردیں۔
مایا علی نے نیا سال سعودی عرب میں اپنے خاندان کے ہمراہ مقدس عمرہ کی ادائیگی سے شروع کیا، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر مکہ مکرمہ سے خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جس میں اللّٰہ کی محبت اور رحمت کے لیے ان کے جذبات نمایاں ہیں۔
مایا علی نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے ہمیشہ سنا ہے کہ آپ اس مقدس مقام پر اُس کے بلاوے (دعوت) کے بغیر نہیں آ سکتے، میں شکر گزار ہوں کہ مجھے یہاں آنے کا ایک اور موقع ملا۔ میں پچھلے رمضان میں عمرہ کے لیے جانا چاہتی تھی، میں نے ہر چیز کا انتظام کیا، پھر بھی کچھ وجہ سے ممکن نہیں ہوا، میں روتی رہی، دعا کرتی رہی اور سوچتی رہی کیوں نہیں ہو رہا، ہر بار جب کچھ ٹھیک نہیں لگتا تھا، میرا دل اُس دعا کی طرف لوٹتا تھا۔
میں صرف لوگوں کو خاموش کروانے کیلئے شادی نہیں کروں گی: مایا علی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی معاشرے کے دباؤ میں آ کر شادی نہیں کریں گی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ جب ہر کسی کے اپنے نئے سال کے منصوبے تھے، میرا دل جانتا تھا کہ وہ کہاں ہونا چاہتا ہے، پھر وہ لمحہ آیا اللّٰہ نے مجھے اپنے گھر بلا لیا، میں اس سال کے آغاز کے لیے بہتر طریقہ نہیں مانگ سکتی تھی، ہر چیز کے لیے شکر گزار ہوں، الحمدللّٰہ۔
مایا علی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مکہ مکرمہ اور مسجدِ نبوی میں عبادت کرتی ہوئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جس میں ان کے جذباتی اور روحانی لمحات دکھائی دے رہے ہیں۔