|
|
فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی سینیٹر خالدہ اطیب نے کہا ہے کہ اتنے بڑے مالز بنانے کی اجازت دی جاتی ہے اور لوازمات پورے نہیں کیے جاتے۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں ایم کیو ایم کی خاتون سینیٹر نے کہا کہ کراچی میں پلازے میں آگ لگی، کئی لوگ لاپتا ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو بہت ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے مالز بنانے کی اجازت دی جاتی ہے لیکن لوازمات پورے نہیں کیے جاتے، پلازے میں ایمرجنسی گیٹ نہیں تھے۔
خالدہ اطیب نے مزید کہا کہ حفاظتی انتظامات نہیں تھے، کھڑکی کی جگہ بند کر دی گئی، آگ لگی اور فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچی، ایوان صدر میں بیٹھ کر سندھ پر پریزنٹیشن دی جاسکتی ہے۔ |
|