بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ڈیڈلائن ملنے کی خبر مسترد کردی۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء لے لیے بھارت جانے کے معاملے پر بی سی بی کے امزاد حسین سامنے آئے ہیں۔
بنگلادیش ورلڈ کپ کا حصہ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ 21 جنوری کو ہوجائے گا، کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ
کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کی شرکت کا فیصلہ 21 جنوری کو ہوجائے گا۔
آئی سی سی اور بی سی سی آئی وفد کی ڈھاکا میں ہونے والی ملاقات کے معاملے پر کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ 21 جنوری تک اس معاملے میں فیصلہ ہوجائے گا۔
کرکٹ ویب سائٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ بنگلادیش ٹیم کی میگا ایونٹ میں عدم شرکت کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
اس معاملے پر بی سی بی نے وضاحت جاری کی ہے، امزاد حسین نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے ہمیں کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر مخصوص تاریخ نہیں دی، ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو وینیو کی تبدیلی کی درخواست کر رکھی ہے۔