Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 918|Reply: 0

پاکستان میں ایرانی سفیر کی سانحہ گُل پلازہ پر گہرے دکھ کا اظہار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195399
Post time 2026-1-20 09:25:29 | Show all posts |Read mode
  

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے گُل پلازہ میں آتشزدگی سے اموات اور مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس سانحہ میں جدا ہوئے عزیز بھائیوں اور بہنوں کے لواحقین کیلیے دعا گو ہیں۔

رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ وہ واقعہ میں جھلس کر زخمی افراد کی جلد از جلد صحت یابی کیلیے بھی دعا گو ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالی ریسکیو ٹیمز اور پولیس فورسز کو مزید قوت ، کامیابی اور تحفظ دے جو کہ اس مشکل گھڑی میں انتہائی جرات مندی کے ساتھ اپنا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔  

واضح رہے کہ شہر قائد میں ہفتہ اتوار کی درمیانی شب ایم اے جناح روڈ پر واقع مارکیٹ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے جبکہ71 تاحال لاپتا ہیں اور 18 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق سول اسپتال میں اب تک 20 لاشوں کے ڈی این اے سیمپل لیے گئے ہیں، 48 فیملیز نے اپنے ڈی این اے سیمپل بھی جمع کرادیے ہیں۔

ڈی آئی جی اسد رضا نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری جامعہ کراچی بھیجے جارہے ہیں، اگلے تین دنوں تک کراس میچنگ جاری رہے گی۔

دوسری جانب سندھ فرانزک لیب کو 6 لاشوں کےنمونےموصول ہو گئے، ناقابل شناخت 6 لاشیں ایدھی سردخانےسہراب گوٹھ منتقل کر دی گئیں ۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-20 05:55 GMT+5 , Processed in 0.046418 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list