Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 685|Reply: 0

’پہلی بار کسی نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے‘، بھارتی صحافی محسن نقوی کے معترف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196390
Post time 2026-1-22 19:16:48 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

معروف بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی تعریف کر دی۔

وکرانت گپتا نے بھارتی میڈیا پر بنگلادیش کے ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت جانے سے انکار کے بعد کھڑے ہونے والے تنازع کے بارے میں بات کرتے ہوئے  محسن نقوی کی تعریف کردی۔

اُنہوں نے کہا کہ پہلی بار پی سی بی سے کوئی ایسا بندہ آیا ہے جس نے کہا کہ ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لڑ لیتے ہیں، ماننا پڑے گا کہ وہ بندہ بالکل بھی نہیں ڈر رہا۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ محسن نقوی بنگلادیش کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں یہاں تک کہ اُنہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاریاں کرنے سے روک دیا ہے۔   
محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رکوا دیں: ذرائع

ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے بعد میں آگاہ کیا جائے گا: ذرائع   

اُنہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جانب ہمارے یہ لوگ ٹائیاں باندھ کر میچ دیکھنے پہنچ جاتے ہیں بس انہیں میچ دیکھنے کا بہت شوق ہے۔

بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی کے حکام کر کیا رہے ہیں؟ کھلاڑیوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ ہاتھ نہ ملائیں، جپھی نہ ڈالیں لیکن آپ اپنا کاروبار بند نہیں کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کے حکام بس بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں کہ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، یہ کر دیں گے، وہ کر دیں گے، میں کبھی کبھی حیران ہوتا ہوں کہ جب انسان اپنی اتنی بےعزتی کروا لیتا ہے تو کم از کم تھوڑے دن تو اپنے گھر میں چپ چاپ بیٹھتا ہے۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ بڑی بڑی باتیں کرنے کے علاوہ یہ لوگ کچھ نہیں کر رہے ہیں اور اس طرح مسائل بالکل حل نہیں ہوں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-22 14:48 GMT+5 , Processed in 0.052814 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list