Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 131|Reply: 0

روایتی چائے سے اکتا گئے ہیں تو یہ ایرانی چائے ضرور آزمائیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196420
Post time 2026-1-22 20:36:05 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

سردی کے موسم میں دن اکثر چائے کے کپ کے بغیر ادھورا محسوس ہوتا ہے لیکن روزانہ ایک ہی ذائقے والی چائے پی کر بھی انسان اکتا جاتا ہے۔

جو لوگ مسلسل روایتی چائے سے تنگ آگئے ہیں اور اب کسی مختلف اور مزیدار ذائقے والی چائے کی تلاش میں ہیں تو اُنہیں’ایرانی چائے‘ جسے کچھ حلقوں میں ’حیدرآبادی دم چائے‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔  

عام گھریلو چائے کے برعکس ایرانی چائے بنانے کے لیے چائے اور دودھ کو الگ الگ بنا کر تیار کیا جاتا ہے اور اس وجہ سے اس ذائقہ بہت مزیدار ہوتا ہے۔

روایتی طور پر ایرانی چائے کو دودھ کے بجائے کھویا ڈال کر بنایا جاتا تھا اور اسی وجہ سے یہ ایک غیر معمولی ذائقہ رکھتی تھی مگر اب  اس کی ترکیب میں تبدیلی آگئی اور اب اسے کریم اور گاڑھا دودھ ڈال کر بنایا جاتا ہے۔

ایرانی چائے بنانے کی ترکیب

ایرانی چائے بنانے کے لیے ایک برتن میں چائے کی پتی، ہری الائچی، دار چینی، چینی اور پانی کو ایک ساتھ ابالا جاتا ہے۔

جب خوشبو آنے لگے تو برتن کو ایلومینیم کے ورق اور ایک ڈھکن سے ڈھانپ دیا جاتا ہے پھر ہلکی آنچ پر تھوڑا پکایا جاتا ہے تاکہ ذائقے مکمل طور پر پھوٹ جائیں۔ اس کے بعد چائے کو چھان کر ایک طرف رکھ دیا جاتا ہے۔

دودھ کو ایک الگ برتن میں ابالا جاتا ہے پھر اس میں کریم اور گاڑھا دودھ شامل کیا جاتا ہے اور اس مرکب کو گاڑھا اور ہموار ہوجانے تک پکایا جاتا ہے اس طرح ایک کریمی بیس بن جاتی ہے جو ایرانی چائے کی شان کو بڑھاتی ہے۔

جب چائے اور گاڑھا دودھ دونوں چیزیں تیار ہو جائیں تو پہلے کپ میں چائے کو ڈالا جاتا ہے اور پھر اس کے اوپر گاڑھا دودھ ڈال کر پیش کیا جاتا ہے اور اضافی خوشبو کے لیے اس پر پسی ہوئی اسٹار سونف کا ہلکا چھڑکاؤ کیا جا سکتا ہے جو چائے کی کشش کو بڑھاتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-22 16:06 GMT+5 , Processed in 0.049719 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list