امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم ہونے والی ہے، حماس کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ورنہ اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔
ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں، امن کوششوں کی کامیابی کیلئے پُرامید ہیں، غزہ میں امن بورڈ میں بہت سے ممالک شامل ہونا چاہتے ہیں، غزہ امن بورڈ میں شمولیت پر تمام ممالک کا شکر گزار ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ناممکن اور بڑے کام کیے ہیں، میں نے دس ماہ میں 8 جنگیں بند کروائیں، دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، کئی جنگیں رکوائیں جس کے بعد دنیا مزید محفوظ ہوگئی ہے۔
پاکستان نےغزہ میں پائیدار امن کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فلسطینی عوام کیلئے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہر کوئی بورڈ آف پیس کا حصہ بننا چاہتا ہے، اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھوں گا، شام کے صدر سے بات کی، شام پر عائد تمام پابندیاں ہٹائیں، وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ میں نے دس ملین جانیں بچائیں، جنگیں رکوانے کے بعد بہت سے ممالک کے سربراہان میرے دوست بن گئے، بورڈ آف پیس میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا انتہائی اہم کردار ہے، گزشتہ سال کی نسبت آج دنیا امیر، محفوظ اور پُرامن ہے۔
ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کیلئے اسرائیلی مسافر طیارے دنیا بھر میں منتقل کرنا شروع
اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں...
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، ایران بات کرنا چاہتا ہے اور ہم بات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں شریک تھے، ارجنٹائن، آرمینیا، آذربائیجان، بلغاریہ، ہنگری اور انڈونیشیا نے بھی بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کردیے۔
قازقستان پاکستان اور کوسوو کے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط شامل ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کیے، پیرا گوئے اور قطر کے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط موجود ہیں۔
امریکی صدر نے دستخط کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر کیا، سعودی عرب اور ترکیہ نے بھی بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کیے۔