پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ فریقی سیریز کے لیے افغانستان کے انکار کے بعد ٹیم زمبابوے کو فائنل کر لیا۔
اعلامیے کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی کی سہ فریقی سیریز کے لیے دعوت قبول کر لی ہے۔
جنوبی افریقا سے ون ڈے سیریز، کپتان کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال جنوبی افریقا سے ایک روزہ سیریز کےلیے کپتان کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سہ فریقی سیریز نومبر میں ہو گی۔
اعلامیے کے مطابق تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر کے دوران راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو جبکہ سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔