Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 506|Reply: 0

ماریا کورینا ماچادو نے اپنا نوبیل امن انعام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دیدیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194113
Post time 2026-1-16 17:01:30 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو — ایکس

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو نے اپنا نوبیل امن انعام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دے دیا۔

ماریا کورینا ماچادو نے وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے ہسپانوی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ہماری آزادی کے ساتھ منفرد وابستگی کے اعتراف میں اپنا میڈل اور نوبیل امن انعام امریکی صدر کو پیش کیا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا ’میرے خیال میں آج ہمارے وینزویلا کے لیے ایک تاریخی دن ہے، ہم امریکی صدر پر اعتماد کر سکتے ہیں۔‘

دونوں ممالک کے  رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات امریکی فوج کے ہاتھوں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری اور منشیات کی اسمگلنگ کے ایک مقدمے میں ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کے چند ہفتوں بعد ہوئی ہے۔

امریکی صدر نے وینزویلا کی اپوزیشن رہنما کی جانب سے پیش کیا گیا نوبیل امن انعام قبول کرلیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اظہار تشکر کرتے ہوئے ماریا کورینا ماچادو کے اس اقدام کو ’باہمی احترام کا ایک شاندار اشارہ‘ اور ان سے اپنی حالیہ ملاقات کو ’عظیم اعزاز‘ قرار دیا۔

امریکی صدر نے وینزویلا کی اپوزیشن رہنما کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ وہ ایک حیرت انگیز خاتون ہیں، اُنہوں نے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔

کیا ماریا کورینا ماچادو اپنا نوبیل امن انعام ڈونلڈ ٹرمپ کو دے سکتی ہیں؟

نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے گزشتہ ہفتے اپنے بیان میں اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بار جب نوبیل انعام کا اعلان ہوجائے تو اس کے بعد نہ تو منسوخ  کیا جا سکتا ہے، نہ کسی کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے کسی دوسرے کو منتقل کیا جاسکتا ہے۔

نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ فیصلہ حتمی ہے اور ہمیشہ کے لیے قائم رہتا ہے۔

نوبیل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے یہ وضاحت سامنے آنے کے باوجود بھی وائٹ ہاؤس کے حکام نے انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام اپنے پاس رکھ رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:38 GMT+5 , Processed in 0.045885 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list