Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 744|Reply: 0

نِشو بیگم کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194113
Post time 2026-1-16 17:01:29 | Show all posts |Read mode
  اسکرین گریب

پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ نِشو بیگم کی ڈاکٹر عمر عادل کے ساتھ ڈانس ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

نِشو بیگم اپنی شاندار فلموں، مقبول گانوں اور پُراعتماد شخصیت کے باعث آج بھی شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر خاصی متحرک رہتی ہیں، جہاں اکثر اپنی ویڈیوز اور سرگرمیوں کی جھلکیاں شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ ان دنوں نِشو بیگم لاہور میں دوستوں کی محفلوں اور مختلف تقریبات سے خوب لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں لاہور میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران نِشو بیگم اور ڈاکٹر عمر عادل کو ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں دونوں نے نِشو بیگم کے مشہور پنجابی گانے ’وے سب توں سونہیاں‘ پر ڈانس کیا۔   
بچوں کو مسئلہ نہیں، مقدر میں چوتھی شادی ہے تو ضرور کروں گی: نشو بیگم

چوتھی شادی کا عندیہ دینے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنی شادی سے متعلق زیرِ گردش قیاس آرائیوں پر لب کشائی کر دی۔   

اس دلکش رقص نے حاضرین اور سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کی جبکہ مداحوں نے نِشو بیگم کے روایتی اور دلکش ڈانس اسٹیپس کو بے حد سراہا۔

اس موقع پر نِشو بیگم نے چاندی کی کڑھائی سے مزین سیاہ مخملی گاؤن زیب تن کیا تھا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر صارفین دونوں کی کیمسٹری اور باہمی احترام کی تعریف کر رہے ہیں، جبکہ ایک مداح نے انہیں ’زندہ لیجنڈز‘ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:38 GMT+5 , Processed in 0.045588 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list