پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا گیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہوگیا، ایک لاکھ 58 ہزار کی حد پھر بحال نہ رہ سکی۔
کاروبار کے اختتام پر بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 482 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 554 پر پہنچ کر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم، ایک لاکھ 59 ہزار کی حد عبور
آج اب تک کے کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 337 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 850 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔