Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 655|Reply: 0

ٹیکس نادہندگان کی معلومات دینے والوں کی انعامی رقم 15 لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 کروڑ کرنے کی سفارش

[Copy link]

2475

Threads

0

Posts

7429

Credits

论坛元老

Credits
7429
Post time Yesterday 19:19 | Show all posts |Read mode



چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو عائشہ فاروق نے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کو خط لکھ کر ٹیکس نادہند گان کی معلومات دینے والوں کی انعامی رقم 15 لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 کروڑ کرنے کی سفارش کردی۔

چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو عائشہ فاروق نے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن لکھے خط میں کہا ہے کہ ٹیکس نادہندگان یا کم ٹیکس دینے کی معلومات دینے والوں کی رازداری کو یقینی بنانا ہوگا، معلومات دینے والوں کو قانونی تحفظ ملنا چاہیے۔   
بنگلوں، گاڑیوں اور زیورات کی نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

خبر یہ ہے کہ ایف بی آر کا ایک ونگ اس ڈیٹا کو اے آئی کی مدد سے کھنگال رہا ہے۔ مشین کو بس سکھانا پڑا اس نے سوشل میڈیا پوسٹ کا آڈٹ کر کے بتا دیا ہے کہ کس کے لائف اسٹائل کا کیا ٹیکس بنے گا؟   

خط کے متن میں کہا گیا کہ انکم ٹیکس گوشواروں میں افسانہ لکھا جا رہا ہے،  لوگ محل نما گھروں میں 24 گھنٹے ایئرکنڈیشن سے لطف اندوز ہوتے، قیمتی گاڑیاں چلاتے، برانڈڈ کپڑے پہنتے ہیں، امیر لوگوں کے انکم ٹیکس گوشوارے ان کے طرزِ زندگی کی عکاسی نہیں کرتے، ٹیکس دہندگان خود کار تشخیص کی سہولت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

چیف کمشنر آئی آر کا کہنا ہے کہ امیروں کے رشتے داروں، پڑوسیوں، دفتر کے ساتھیوں کو سب پتا ہوتا ہے، منشی، ملازمین، گھریلو معاونین اور ڈرائیورز مالکان کے طرزِ زندگی سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں، ان افراد کو رازداری کی یقین دہانی اور اچھا انعام معلومات فراہم کرنے پر آمادہ کر سکتا ہے، 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم کم ہے، اسے بڑھا کر 15 کروڑ کیا جائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-10-11 16:47 GMT+8 , Processed in 0.046702 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list