|
مزمل اسلم—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی موجودہ انڈیکس کے مطابق 66 ارب ڈالرز مارکیٹ کییپٹلائزیشن ہے۔
پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ 2017ء میں 100 ارب ڈالرز تھی جب انڈکس 50,000 تھا، فارم 47 کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ معیشت اچھی ہو رہی ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تاریخی غربت اور بے روزگاری ہے، ورلڈ بینک کی غربت رپورٹ دیکھ کر بھی ان کی آنکھیں نہیں کھل رہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بات دہرائی ہے، پاکستان کا معاشی ماڈل غربت کی مناسبت کے حساب سے فیل ہے۔
مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی زمینی حقائق سے واقف اور حکومت غافل ہے۔ |
|