Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 712|Reply: 0

سب سے مہنگی انگوٹھی کس سیلیبرٹی کے پاس ہے؟

[Copy link]

2286

Threads

0

Posts

6862

Credits

论坛元老

Credits
6862
Post time Yesterday 19:20 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹوز

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور مشہور فٹبالر ٹریوس کیلسی کی منگنی نے ایک نئی بحث کو بھی جنم دیا ہے، ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ ان کی انگیجمنٹ رنگ دنیا کی مہنگی ترین سیلیبرٹی رنگز کی فہرست میں کہاں کھڑی ہے اور سب سے قیمتی انگوٹھی کس کے پاس ہے۔

دنیا کی سب سے مہنگی انگیجمنٹ رنگز کی بات کی جائے تو اس فہرست میں کئی مشہور شخصیات شامل ہیں۔  

جیسے کہ ماریا کیری کی 35 قیراط کی رنگ تقریباً ایک کروڑ ڈالر مالیت رکھتی ہے جبکہ لیجنڈری اداکارہ الزبتھ ٹیلر کی 33.19 قیراط کی قیمتی رنگ 88 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔   
ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی نایاب انگوٹھی کی قیمت کیا؟ جان کر ہوش اڑجائیں گے

ٹریوس نے خاص طور پر ٹیلر کے لیے انگوٹھی کا ایک انوکھا اور تاریخی ڈیزائن تیار کروایا ہے۔   

اسی طرح دنیا کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز کو 37 قیراط کی اوول شیپ رنگ پہنائی جس کی قیمت تقریباً 5 کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے جیف بیزوس نے لارن سینچیز کو 30 قیراط کا پنک ڈائمنڈ تحفے میں دیا جس کی قیمت 30 سے 50 لاکھ ڈالر کے درمیان ہے۔

اس کے علاوہ گلوکار اور ریپر گُچی مین نے اپنی اہلیہ کیشیا کاؤر کو 60 قیراط کا ہیرے کا تحفہ دیا جس کی مالیت تقریباً 10 لاکھ ڈالر ہے۔  

ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی نے امل کلونی کو 7 قیراط ایمرلڈ کٹ ڈائمنڈ کے ساتھ منگنی کی رنگ دی جس کی قیمت تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر تھی۔   
رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا نے شادی کا اشارہ دیدیا

سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر سے وابستہ پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ و ہسپانوی ماڈل جارجینا روڈریگیز نے ایک بار پھر انگوٹھی شیئر کرکے منگنی کی خبروں کو ہوا دے دی۔   

این ایف ایل اسٹار کرسچن مک کیفری نے اولیویا کلپو کے لیے 3 اسٹون والی اوول کٹ رنگ تیار کروائی جس کی قیمت 6 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

اسی فہرست میں گلوکارہ گوین اسٹیفانی کی 8 قیراط ریڈینٹ کٹ ڈائمنڈ رنگ بھی شامل ہے جسے بلیک شیلٹن نے انہیں دیا تھا اور اس کی قیمت تقریباً 5 لاکھ ڈالر تھی۔

معروف گلوکارہ لیڈی گاگا کو ان کے سابق منگیتر ٹیلر کنی نے 6 قیراط دل نما ڈائمنڈ کی رنگ دی تھی جس کی مالیت بھی تقریباً 5 لاکھ ڈالر تھی۔

برطانوی شاہی خاندان کی شہزادی کیٹ مڈلٹن کو پرنس ولیم نے 12 قیراط نیلا سیفائر تحفے میں دیا تھا، جسے کبھی شہزادی ڈیانا نے بھی پہنا تھا، اس انگوٹھی کی قیمت بھی تقریباً 5 لاکھ ڈالر تھی۔

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے لیے ایک نہایت خوبصورت  انگیجمنٹ رنگ ڈیزائن کی تھی، اس انگوٹھی میں 3 قیراط کا کشَن کٹ ڈائمنڈ شامل ہے، جبکہ اس کے دونوں جانب لیڈی ڈیانا کے ذاتی کلیکشن سے لیے گئے قیمتی پتھر جڑے ہیں، ماہرین کے مطابق اس انگوٹھی کی مالیت تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر تھی۔  

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اسکارلٹ جونسن کی منگنی کی انگوٹھی اولڈ کٹ لائٹ براؤن ڈائمنڈ پر مشتمل ہے، اس کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہے، 2019 میں منگنی کے بعد سے اس کی مالیت حالیہ دنوں میں دگنی ہوگئی ہوگی۔

ماہرین کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی رنگ 5 لاکھ ڈالر سے لے کر 10 لاکھ ڈالر تک کی قیمت رکھتی ہے، اگرچہ یہ انگوٹھی بے حد خوبصورت اور قیمتی ہے، لیکن دنیا کی مہنگی ترین انگیجمنٹ رنگز کے مقابلے میں اس کی مالیت نسبتاً کم ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-10-11 13:36 GMT+8 , Processed in 0.046595 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list