Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 703|Reply: 0

معیشت بحالی کے راستے پر، معاشی سرگرمیاں مستحکم، ماہانہ معاشی رپورٹ جاری

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178245
Post time 2025-10-29 19:42:02 | Show all posts |Read mode
  

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، معاشی سرگرمیاں مستحکم رہیں، آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے زرعی شعبے کو 430  ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ ہے، جولائی تا اگست بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.4  فیصد اضافہ ہوا۔

معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق آٹو موبائل، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے میں نمایاں بہتری آئی، سیمنٹ کی ملکی کھپت 15 فیصد اور برآمدات21 فیصد بڑھیں۔

ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025 میں سالانہ افراطِ زر 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، اشیائے خورونوش کی قیمتیں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئیں، آئندہ مہینوں میں مہنگائی 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا اگست وفاقی آمدن میں231 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 12.5 فیصد بڑھ کر 2884 ارب روپے رہی، مالیاتی خسارہ ختم ہو کر 1509 ارب روپے سرپلس میں تبدیل ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

  • پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیر خزانہ  
  • موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی  
  • معیشت کی بحالی کیسے ؟  




معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 594 ملین رہا، ستمبر میں 110 ملین ڈالر سرپلس رہا، برآمدات 6.5 فیصد بڑھ کر 7.9 ارب ڈالر اور درآمدات 8.3 فیصد بڑھ کر 15.4 ارب ڈالر رہیں۔  

رپورٹ کے مطابق ترسیلاتِ زر 8.4 فیصد اضافہ کیساتھ 9.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، غیر ملکی سرمایہ کاری 34 فیصد کم ہو کر 569 ملین ڈالر رہی، زرمبادلہ کے ذخائر 19.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔  

ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ کے مطابق مالیاتی شعبے میں پالیسی ریٹ11 فیصد پر برقرار ہے، ستمبر 2025 میں73 ہزار 545 پاکستانیوں کو بیرونِ ملک روزگار کے مواقع ملے، احساس پروگرام کے تحت 322.6 ملین روپے کے 5370 بلاسود قرضے دیئے گئے، جولائی تا اگست بی آئی ایس پی کے تحت 14.63 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 13:07 GMT+5 , Processed in 0.050301 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list