|
|
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی کے دوسرے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
وفاقی ہیلتھ کیئر ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کے تحت کراچی کے دوسرے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتاح فیڈرل گورنمنٹ ڈسپنسری جیکب لائنز میں کیا گیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام کے لیے سارے وسائل بروئے کار لارہے ہیں، وزارت کوشش کر رہی کہ عوام کی تکلیف کم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں ہیلتھ کیئر کا نظام گرنے والا ہے، توجہ اسپتال بنانے اور ڈاکٹر بھرتی کرنے پر کردی گئی، لوگوں کو بیماریاں لگنے سے نہیں روکا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مریض کم کرنے پراپنی توجہ نہیں دی، 4 لاکھ بچے آج بھی ملک میں ویکسین نہیں لگوا رہے، بہت سے بچوں کو ایک ڈوز ہی ویکسین لگی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہیلتھ کیئر انسان کو مریض بننے سے روکتا ہے، یہ ہیلتھ منسٹر کا کام نہیں کونسلر سے لے کر وزیراعظم تک کا کام ہے۔ |
|