Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 117|Reply: 0

سبز چائے پیتے ہوئے 8 غلطیوں سے بچیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194502
Post time 2025-11-1 00:21:12 | Show all posts |Read mode
  

سبز چائے (گرین ٹی) پیتے ہوئے 8 عام غلطیوں سے بچنا چاہیے۔ جن میں کھانے کے فوراً بعد یا خالی پیٹ سبز چائے پینا ان عادات میں شامل ہے جو اس کے صحت بخش فوائد کے بجائے نقصان اور تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سبز چائے غذائی اجزاء اور طاقتور پودوں کے مرکبات سے بھرپور ہوتی ہے جو کئی صحت بخش اور مفید اجزا شامل ہوتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ باقاعدگی سے سبز چائے کے استعمال سے کئی بیماریوں بشمول کینسر، ٹائپ 2 ذیابیطس، دل کی بیماریاں، گٹھیا، الزائمر اور پارکنسن کی بیماری کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے۔   
صحت مند زندگی کیلئے گرین ٹی بہترین ہے

چائے کی دریافت آج سے تقریباً پانچ ہزار سال قبل چین...   

یہ وزن میں کمی، میٹابولزم کو بہتر اور چربی جلانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ دیگر ممکنہ فوائد میں دماغی کارکردگی میں بہتری، مضبوط مدافعتی نظام اور دانتوں کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔ تاہم اسکے استعمال سے درج ذیل 8 غلطیوں سے بچنا ضروری ہے۔

پہلی غلطی: کھانے کے فوراً بعد سبز چائے نہیں پینا چاہیے کیونکہ یہ پروٹین کے ہضم کرنے میں رکاوٹ بنتی ہے، بہتر ہے کہ کھانے کے کم از کم ایک گھنٹہ بعد سبز چائے پئیں۔

دوسری غلطی: اسے خالی پیٹ نہیں پینا چاہیے کیونکہ سبز چائے میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو معدے میں تیزابیت بڑھا سکتے ہیں۔  

تیسری غلطی: بہت گرم چائے میں شہد کو شامل کرنا ہے، کیونکہ اس طرح اس کے غذائی اجزاء ضائع ہو سکتے ہیں۔ چائے میں شہد یا دیگر چیزیں شامل کرنے سے پہلے اسے تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں۔  

چوتھی غلطی: دواؤں کو نگلنے کے لیے گرین ٹی کا استعمال دوا کے جذب ہونے میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے اور تیزابیت کا باعث بن سکتا ہے، دوا لیتے وقت سادہ پانی استعمال کریں۔

پانچویں غلطی: سبز چائے میں کیفین اور ٹیننز پائے جاتے ہیں، اسے زیادہ مقدار میں پینے سے سر درد، چڑچڑاپن یا آئرن کے جذب ہونے میں کمی ہو سکتی ہے، لہٰذا اس کی مقدار کو روزانہ دو سے تین کپ تک محدود رکھنا چاہیے۔

چھٹی غلطی: ایک کپ میں ایک گرین ٹی بیگ ڈالنا بہتر ہے زیادہ گرین ٹی ڈالنے سے معدہ خراب ہو سکتا ہے اور غیر ضروری طور پر کیفین کی مقدار بڑھ سکتی ہے۔

ساتویں غلطی: غیر معیاری کچھ فلیور شدہ گرین ٹی کا استعمال ہے جس میں ایسی اشیا شامل ہوتی ہیں جو صحت بخش خصوصیات کو کم کر تے ہیں۔لہٰذا اعلیٰ معیار کی، قدرتی فلیور والی یا سادہ گرین ٹی استعمال کرنا چاہیے۔

آٹھویں غلطی: جلدی جلدی پینا ہے، اسے آہستہ اور سکون سے پینا بہتر ہے۔ بصورت دیگر سکون بخش اور توانائی بڑھانے والے اثرات کم ہو سکتے ہیں۔




نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 13:44 GMT+5 , Processed in 0.049875 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list