Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 812|Reply: 0

سائنسدانوں نے مکڑی کی ایک نئی نسل دریافت کر لی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178401
Post time 2025-11-4 21:18:22 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

سائنسدانوں نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ساحلی ریت کے ٹیلوں میں چھپی ہوئی مکڑی کی ایک نئی نسل دریافت کر لی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکڑی کی اس نئی قسم کا نام ’ایپٹو اسٹیچس رامیرازی‘ ہے، یہ مکڑی کیلیفورنیا اور میکسیکو کے ساحل پر پائی جاتی ہے۔

اس تحقیق کے سربراہ اور یو سی ڈیوس کے شعبہ اینٹومولوجی اور نیمی ٹولوجی کے پروفیسر جیسن بانڈ نے اس نسل کا نام کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے کالج آف سائنس کی ڈین مارٹینا جیزیل رامیراز کے اعزاز میں رکھا ہے۔

اُنہوں نے میڈیا کو بتایا کہ کیلیفورنیا کے ریت کے ٹیلوں میں رہنے والی یہ مکڑیاں بہت خوبصورت ہیں۔ اگرچہ عام طور پر لوگ مکڑیوں سے خوفزدہ رہتے ہیں لیکن یہ مخلوق ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

جیسن بانڈ نے وضاحت کی کہ کیلیفورنیا کے ساحل کی ریت کے نیچے پائی جانے والی یہ نئی نسل اس بات کا ثبوت ہے کہ نئی دریافتیں صرف دور دراز کے جنگلات تک محدود نہیں ہیں اور ہمارے سیارے پر زندگی اب بھی بہت سے راز رکھتی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ نئی نسل کی مادہ مکڑیاں 15 سال سے زیادہ لمبی زندگی جیتی ہیں، یہ مکڑیاں اپنی پوری زندگی زیر زمین بلوں میں گزارتی ہیں جہاں وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔

جیسن بانڈ کا خیال ہے کہ کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں میں مکڑیوں کے جینیاتی تنوع کو سمجھنا ان  کے تحفظ کی کوششوں کے لیے بہت مفید ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مکڑیوں کی یہ نو دریافت نسل سطح سمندر، شہری آباد کاری اور جنگلوں میں آگ لگنے کی وجہ سے معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے جس کے ماحولیاتی نظام پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 17:49 GMT+5 , Processed in 0.046948 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list