امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ ساز نے طویل فاصلے سے کون میں آئس کریم کا اسکُوپ کیچ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے جوش وین بیٹنبرگ کے ساتھ ٹیم بنا کر (دو کی ٹیم میں) 55 فٹ اور 5 انچز سے کون میں آئس کریم اسکُوپ پکڑ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
دونوں کی ٹیم نے ریکارڈ کی یہ کوشش کیلفورنیا سِیمی ویلے میں کی۔
جوش وین بیٹنبرگ آئس کریم کا اسکُوپ پھینکا اور ڈیوڈ رش نے 55 فٹ اور 5 انچز کے فاصلے پر کون میں کیچ کیا۔