Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 827|Reply: 0

افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، عاصم افتخار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208524
Post time 2026-3-10 08:36:48 | Show all posts |Read mode
  

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ اور پرامن افغانستان چاہتا ہے، افغانستان میں دہشتگردوں کے گروہ موجود ہیں، افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ دوحہ معاہدے پر عمل درآمد آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے افغانستان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ 26 فروری کو طالبان رجیم نے پاکستان پر بلاوجہ حملہ کیا۔ پاکستان نےجوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن فورس اور دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کےلیےافغانستان محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے،طالبان رجیم نے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے، افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں نے معصوم پاکستانیوں کو قتل کیا۔ ہم نے انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران غیرملکی اسلحہ برآمد کیا۔

اجلاس سے خطاب میں پاکستان مندوب کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت امن کا دور شروع کرنے کے لیے ذمے دار تھی، افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے افغانستان کو کئی مراعات دیں، دوحہ معاہدے پر عمل درآمد آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں، دہشتگرد پاکستان کے مختلف شہروں پر خودکش حملے کررہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-10 04:48 GMT+5 , Processed in 0.047533 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list