|
|
حکومتِ بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر حکومتِ بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بلوچستان حکومت کا وہ ہیلی کاپٹر جس کو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور افسران صوبے کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران استعمال کرتے ہیں، اسے ٹریکٹر کے ذریعے کھینچاجا رہا ہے۔
اس حوالے سے صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ہینگر سےایئر پورٹ کے رن وے پر لانے کے لیے ٹگ موجود ہے تاہم اس کے خراب ہونے کی صورت میں ٹریکٹر سے مدد لی جاتی ہے۔
صوبائی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کا ہیلی کاپٹر درست اور فعال حالت میں ہے۔ |
|