Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 195|Reply: 0

ایک ماہ تک باقاعدگی سے انار کھانے کے حیرت انگیز فوائد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194415
Post time 2025-11-10 20:18:03 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

انار ایک ایسا پھل ہے جو دیکھنے بہت خوبصورت، ذائقے میں کھٹے میٹھے اور مزیدار جبکہ صحت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے۔

یہ پھل قدیم ثقافتوں میں شفا بخش خصوصیات کی وجہ سے ہی مشہور رہا ہے، اس لیے آج یہاں ایک ماہ تک باقاعدگی سے انار کھانے کے حیرت انگیز فوائد پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔

1- دل کی صحت کیلئے مفید

برطانیہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی طرف سے شائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق آٹھ ہفتوں تک باقاعدگی سے انار کے جوس کا استعمال ہیمو ڈائلیسس سے گزرنے والے لوگوں میں بلڈ پریشر اور ٹرائگلیسرائیڈ کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، انار کے جوس کا استعمال تناؤ اور سوزش کو کم کرتے ہوئے خون میں صحت مند کولیسٹرول کی سطح کو بھی بہتر کرتا ہے۔

2- جلد کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے بہترین

2022ء کی ایک رپورٹ کے مطابق روزانہ انار کے عرق کے سپلیمنٹس جلد کے برتاؤ کو بدل سکتے ہیں۔  

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جو لوگ انار کے عرق کے سپلیمنٹس استعمال کرتے ہیں ان کی جلد پر جھریاں کم پڑتی ہیں کیونکہ ان کی جلد کا مائیکرو بائیوم توازن بہتر ہوتا ہے اور تیل کی پیداوار کم ہوتی ہے۔

3- سوزش سے نجات

آج کے دور میں صحت کے بہت سے مسائل جیسے کہ تھکاوٹ، دل کی بیماری اور ذیابیطس کے  پیچھے دائمی سوزش ہے اور انار میں پائے جانے والے ’پیونیکیلاگنز‘ نامی مرکبات سوزش سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

4 - یادداشت کیلئے بہترین

2023ء میں ہونے والی ایک تحقیق کی رپورٹ کے مطابق روزانہ انار کھانے سے یادداشت بھی بہتر ہوتی ہے۔   
سردیوں کے پھل ’انار‘ کے بے شمار فوائد

سردیوں کے پھل انار کے بے شمار فوائد ہیں، اسی لیے اس پھل کو ’جنت‘ کا پھل کہا جاتا ہے اور اسے تمام پھلو ں میں شہنشاہ پھل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہےکیونکہ نار میں موجود ایسے نباتاتی مرکبات ہیں جو دوسرے عام پھلوں میں نہیں پائے جاتے۔   

برطانیہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ ایک سال تک باقاعدگی سے 230 ملی لیٹر انار کا جوس پیتے ہیں ان کی سیکھنے اور یاد رکھنے کی صلاحیت برقرار رہتی ہے۔

5- آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون  

انار آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں کیونکہ یہ پری بائیوٹک کی طرح کام کرتے ہیں اس لیے آنتوں میں فائدہ مند بیکٹیریا کو بڑھا سکتے ہیں جو غذائی اجزاء کو جذب کرنے کے عمل کو بہتر بنا کر قبض کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

6- بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کیلئے بہترین انتخاب

متوازن غذا کے ساتھ انار کا استعمال بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

7- پٹھوں کے درد کا علاج

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 21 دن تک انار کے عرق کا استعمال کرنے سے ورزش کے دوران  ہونے والے آکسیڈیٹیو نقصان کو کم کرتا ہے۔   
باقاعدگی سے کھیرا کھانے کے صحت پر انتہائی مفید اثرات

کھیرا تازگی بخش، کم کیلوریز والا غذائی جزو ہے جو غذائیت، اینٹی آکسیڈنٹس اور مفید مرکبات سے بھرپور ہوتا ہے، یہ خون میں شکر کی مقدار کم کرنے، قبض سے بچانے اور وزن کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔   

سائیکل سواروں پر ایک اور تحقیق سے پتا چلا کہ انار کے عرق کا استعمال کرنے سے قوت برداشت میں بہتری اور تھکاوٹ میں کمی ہوتی ہے۔  

8- مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں معاون

وٹامن سی مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق ایک انار انسان کی روزانہ کی تقریباً 32 فیصد وٹامن سی کی ضرورت کو پورا کر سکتا ہے۔  

انار فولیٹ، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو کہ جسم کو انفیکشن سے لڑنے اور تیزی سے صحت یاب ہونے میں مدد دیتے ہیں۔  

اس کے علاوہ، انار میں موجود اینٹی مائیکروبیل مرکبات نقصان دہ مائیکرو اورگینزمز سے بچا سکتے ہیں جو جسم میں کئی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔  

9- گردوں کی صحت کیلئے مفید

انار گردے میں آکسیلیٹس، کیلشیم اور فاسفیٹ کی سطح کو منظم کرکے  پتھری کی تشکیل کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے۔  

ایک مہینے تک باقاعدگی سے انار کا استعمال جسم سے زہریلے مادوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے باہر نکالنے میں مدد دے سکتا ہے۔

10- وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بہترین انتخاب

برطانیہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ تک باقاعدگی سے انار کے عرق کا استعمال  زیادہ وزن اور موٹاپے کے شکار افراد کے لیے وزن کم کرنے اور خون میں گلوکوز، انسولین، ٹرائی گلیسرائیڈز اور کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔  





نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 04:48 GMT+5 , Processed in 0.051517 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list