|
|
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو(فائل فوٹو)۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کا مقصد ایران کے میزائل پروگرام کو تباہ کرنا ہے۔
واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کا موجودہ مذہبی حکومتی نظام خطے اور دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے، ایرانی حکومت دنیا کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اپنے پڑوسیوں پر حملے کر رہا ہے، توانائی اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، ایران پڑوسی ممالک میں سفارتخانوں پر حملے کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران ایک دہشت گرد حکومت ہے، ایران کا دہشت گردانہ نظام ہے، ایرانی حکومت ریاستی وسائل کو دہشت گردی میں استعمال کر رہی ہے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ایران پر حملوں کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو ختم کرنا ہے، ہم بزور طاقت اس مقصد کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں، امریکی فوج ایک غیرمعمولی آپریشن انجام دے رہی ہے۔ |
|