|
|
بالی ووڈ کی معروف فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ان کا حسِ مزاح اتنا ہی شاندار ہے جتنا ان کی فلم سازی کا انداز۔
راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک شادی کی تقریب سے خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، لیکن اس کے ساتھ لکھی گئی ان کی حاضر جوابی پر مبنی ریمارکس نے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کر لی۔
گہرے سبز رنگ کے خوبصورت کشیدہ کاری والے کرتا اور دھاری دار پتلون میں ملبوس فرح خان شادی کی تقریب کے مقام پر سجی ہوئی دیوار کے سامنے پر وقار انداز میں پوز دیتی نظر آئیں۔ جہاں اکثر سلیبریٹیز ایسے موقع پر اپنے حس فیشن اور اسٹائل کی تعریف کرتے ہیں، وہاں فرح خان نے اس لمحے کو پرمزاح اور حقیقت پسندانہ بنا دیا۔
اپنے لوک اور انداز کی تعریف کے بجائے انہوں نے پرمذاح انداز میں ممبئی کے ڈیزائنر برانڈ الپا رینا کو اپنے لباس کا کریڈٹ دیا۔ فرح خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا: جودھپور کی شادی! اس خوبصورت لباس کے لیے الپا ریپا کا شکریہ۔ میں ہمیشہ ادھار لیے ہوئے کپڑوں میں اچھی لگتی ہوں۔
ان کی اس بے ساختہ اور مزاحیہ پوسٹ پر مداحوں نے فوراً ردعمل دیا، کمنٹس میں ہنسی مذاق کیا اور ان کے خود پر ہنسنے والے انداز کو خوب سراہا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی کامیاب شخصیات میں شمار ہونے کے باوجود فرح خان کو ان کی سادہ، خوش مزاج اور ملنسار شخصیت کی وجہ سے بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ |
|