Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 867|Reply: 0

موسمی ڈپریشن آپ کے موڈ کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194415
Post time 2025-11-10 22:09:08 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

جیسے جیسے دن کے اوقات کم اور درجہ حرارت میں کمی آتی ہے، بہت سے لوگ ایک ایسی ذہنی کیفیت کا شکار ہو جاتے ہیں جسے موسمی ڈپریشن یا سیزنل افیکٹیو ڈس آرڈر seasonal affective disorder کہا جاتا ہے، جو عموماً سردیوں اور خزاں کے موسم میں زیادہ ہوتا ہے۔

رٹگرز یونیورسٹی بیہیویئرل ہیلتھ کیئر کی چیف ماہرِ نفسیات اسٹیفنی مارسلو کے مطابق موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے صحیح طریقے اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مرض کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں، جس میں توانائی کی کمی، مستقل اداسی، بھوک اور نیند میں تبدیلیاں، وزن میں اتار چڑھاؤ شامل ہیں۔ بعض افراد میں مایوسی اور خودکشی کے خیالات بھی پیدا ہو سکتے ہیں، عام طور پر اس بیماری کی تشخیص تب کی جاتی ہے جب یہ علامات دو مسلسل سردیوں تک برقرار رہیں اور دیگر موسموں میں بھی شدت اختیار کر جائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی روشنی میں کمی اس بیماری کی بڑی وجہ ہے، اس لیے قدرتی روشنی میں وقت گزارنا انتہائی اہم ہے، کھڑکی کے قریب بیٹھنا یا دن میں کچھ دیر باہر جانا سیروٹونن کی افزائش میں مدد دیتا ہے، جو خوشی اور مثبت جذبات سے جڑا ہوا ایک ہارمون ہے۔   
موسیقی ڈیمنشیا کے اثرات کم کرنے میں مددگار

ماہرین کے مطابق پرانے گانے سننا دماغ کے ان حصوں کو فعال کرتا ہے جو یادداشت، زبان، توجہ اور جذبات کو کنٹرول کرتے ہیں   

تحقیقات کے مطابق لائٹ تھراپی جس میں مصنوعی روشنی کا استعمال کیا جاتا ہے اگر موسم کے آغاز میں شروع کی جائے تو تقریباً 85 فیصد مریضوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

دیگر علاج میں کگنیٹیو بیہیویئرل تھراپی (CBT) اور اینٹی ڈپریسنٹ ادویات (SSRIs) شامل ہیں، خاص طور پر اُن مریضوں کے لیے جس میں علامات زیادہ شدید ہوں۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ صحت مند طرزِ زندگی اپنانا جیسے سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا، جسمانی طور پر متحرک رہنا اور متوازن غذا لینا موڈ بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

نفسیاتی ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کیفیت کو نظرانداز نہ کیا جائے اور مدد حاصل کرنے میں ہچکچاہٹ نہ برتی جائے، کیونکہ موسمی ڈپریشن قابلِ علاج ہے۔





نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 04:46 GMT+5 , Processed in 0.049007 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list