Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 944|Reply: 0

سری لنکا: 1996 ورلڈکپ کے فاتح کپتان ارجونا راناٹنگا کو تیل اسکینڈل میں گرفتار کرنیکا فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-16 20:48:25 | Show all posts |Read mode
  کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

سری لنکا کے 1996ء کرکٹ ورلڈ کپ کے فاتح کپتان اور سابق وزیرِ پیٹرولیم ارجونا راناٹنگا کو ایک بڑے کرپشن کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ ان کی وطن واپسی پر انہیں حراست میں لیا جائے گا۔  

غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق کپتان راناٹنگا اس وقت ملک سے باہر ہیں، اِن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر تیل کی طویل مدتی خریداری کے طریقہ کار میں تبدیلی اور مہنگے داموں اسپاٹ خریداری کی گئی۔  

یہ خریداری 2017ء میں کی گئی تھی جس کے باعث سری لنکا کو تقریباً 80 کروڑ سری لنکن روپے کا نقصان ہوا۔  

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سیلون پیٹرولیم کارپوریشن کے سابق چیئرمین، ارجونا راناٹنگا کے بڑے بھائی دھمیکا راناٹنگا کو پیر کے روز گرفتار اور بعدازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا تاہم عدالت نے ان پر بیرونِ ملک سفر کی پابندی عائد کر دی ہے۔

دھمیکا راناٹنگا سری لنکا اور امریکا کی دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ عدالت نے اس کیس کی اگلی سماعت آئندہ سال 13 مارچ کو مقرر کی ہے۔

واضح رہے کہ 62 سالہ ارجونا راناٹنگا سری لنکن کرکٹ کی تاریخ کا ایک بڑا نام ہیں جنہوں نے 1996ء میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سری لنکا کو اس کا واحد کرکٹ ورلڈ کپ جتوایا تھا۔

یہ مقدمہ گزشتہ برس اقتدار میں آنے والی صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی حکومت کی جانب سے جاری کرپشن کے خلاف وسیع مہم کا حصہ ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:47 GMT+5 , Processed in 0.046187 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list