|
|
فائل فوٹو
امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران پر عراقی کردوں نے زمینی حملہ شروع کردیا ہے۔
امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک اہلکار نے کہا کہ ایک ہزار عراقی کردوں نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع کردی ہے اور ہزاروں کرد سرحد پار کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہورہے ہیں۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی کہا تھا کہ امریکی فوج تو ایران کیخلاف باغیوں کومسلح نہیں کررہی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکی حکومت کے دیگر حصے ممکنہ طور پر اس کام میں شریک ہوں۔
دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی نے 3 سرحدی صوبوں میں کرد جنگجوؤں کے عراق سے ایران میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ |
|