Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 723|Reply: 0

کیا سردیوں میں چینی کی جگہ گُڑ استعمال کرنا بہتر ہے؟ ماہرین کا کہنا ہے؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-20 15:09:17 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

گُڑ ایک روایتی قدرتی میٹھا ہے جو گنے کے رس سے تیار کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں گُڑ کا استعمال صدیوں سے مٹھائیوں، حلووں، کھیر اور چائے میں کیا جاتا رہا ہے خاص طور پر سردیوں کے موسم میں گُڑ کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سردیوں میں گُڑ کا استعمال نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی موسمی بیماریوں میں کچھ حد تک فائدہ دے سکتا ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر حرارت پیدا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

کیا گُڑ صحت کے لیے مفید ہے؟

گُڑ، سفید چینی کے مقابلے میں کم پراسیس شدہ ہوتا ہے اور اس میں کچھ ضروری غذائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔   
کیا اسٹیویا کا استعمال خون میں شوگر کی سطح کیلئے محفوظ ہے؟

زیرو کیلوری رکھنے والی میٹھاس اسٹیویا ذیابطیس کا شکار افراد یا وزن میں کمی کے خواہشمند افراد میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔   

گڑ میں وٹامن B1، B2، B6، وٹامن سی، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔

سادہ گُڑ میں فی 100 گرام کیلوریز کی مقدار تقریباً 380 سے 390 کے درمیان ہوتی ہے جو کہ چینی میں پائی جانے والی کیلوریز کی مقدار سے معمولی سی زیادہ ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق اگرچہ گُڑ میں کچھ معدنیات موجود ہوتے ہیں لیکن غذائیت کے لحاظ سے گُڑ اور چینی دونوں بنیادی طور پر سکروز پر مشتمل ہیں اور کیلوریز بھی تقریباً یکساں ہوتی ہیں۔  

گُڑ خون میں شوگر کی سطح کو چینی کی نسبتاً آہستہ بڑھاتا ہے اس لیے اس کا اعتدال سے استعمال زیادہ اہم ہے۔

سردیوں میں گُڑ  کا استعمال کیوں مقبول ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ گُڑ جسم کو گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے، قوتِ مدافعت کو سہارا دیتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی سطح بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ ہاضمے کے لیے مفید ہے اور گلے کی خراش یا کھانسی میں بھی آرام دے سکتا ہے بشرطیکہ اسے محدود مقدار میں استعمال کیا جائے۔

گُڑ کے اہم فوائد   
چائے کیساتھ کونسی غذا کھانا بہترین اور کونسی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے؟

ہر گھر میں صبح ناشتے اور شام کی چائے کے ساتھ کچھ نہ کچھ کھانے کا رواج عام پایا جاتا ہے جبکہ چائے کے ساتھ کھائی جانے والی غذائیں اتنی ہی اہم ہیں جتنی خود چائے۔    

گُڑ جسم کو ضروری منرلز اور وٹامنز فراہم کرتا ہے، ہاضمے کو بہتر بناتا ہے، جگر کو صاف رکھنے اور جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے، قوتِ مدافعت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور  فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔

گُڑ کے نقصانات

زیادہ مقدار میں گُڑ کھانے سے وزن بڑھ سکتا ہے کیونکہ اس میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں۔

اگرچہ اس کا گلیسیمک انڈیکس چینی سے کم ہے پھر بھی یہ شوگر لیول کو متاثر کر سکتا ہے، اس لیے ذیابیطس کے مریضوں کو خاص احتیاط کرنی چاہیے۔

کچھ افراد میں گُڑ کے استعمال کے نتیجے میں الرجی یا معدے کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

کیا چینی کی جگہ گُڑ استعمال کرنا بہتر آپشن ہے؟   
طبی ماہرین نے جگر کی صحت کیلئے بہترین اور بدترین ڈرنکس کی فہرست جاری کردی

گزشتہ چند برسوں کے دوران جگر پر چربی (فیٹی لیور) کے مریضوں میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں نوجوانوں سمیت بچے بھی شامل ہیں۔   

ماہرین کے مطابق گُڑ کو مکمل طور پر چینی کا متبادل سمجھنا درست نہیں، چونکہ گُڑ کم میٹھا محسوس ہوتا ہے اس لیے لوگ اکثر اسے زیادہ مقدار میں استعمال کر لیتے ہیں جو نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

بہتر یہی ہے کہ تھوڑی مقدار میں چینی کی جگہ گُڑ استعمال کیا جائے اور حد سے تجاوز نہ کیا جائے، خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کو گُڑ کے زیادہ استعمال سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:32 GMT+5 , Processed in 0.048456 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list