|
|
اسکرین گریب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے معاملے میں بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، اگر ہم ایران پرحملہ نہ کرتے تو ایران ہم پرحملہ کردیتا۔
صدر ٹرمپ نے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایرانی کے حملے سے پہلے ہم نے ایران پر حملہ کردیا، ایران پر حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائلوں اور لانچروں کا صفایا کیا جا رہا ہے، ہم نے 47 سال سے جاری قتل عام کو روکا ہے۔
امریکی صدر نے بتایا کہ ایران اپنے پڑوسیوں اور اتحادیوں کو بھی نشانہ بنارہا ہے، ایرانی قیادت کو تیزی سے ختم کیا جارہا ہے، ایران میں جو لیڈر بننا چاہتا ہے مارا جاتا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر اوباما کی ایران سے جوہری ڈیل بہت بری تھی۔
انہوں نے بتایا کہ وینزویلا سے تیل کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ |
|