Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 755|Reply: 0

لنکا شائر کے گاؤں سلورڈیل میں 2 ہفتوں کے اندر دوسری بار زلزلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-20 23:36:22 | Show all posts |Read mode
  —تصاویر بشکریہ برطانوی میڈیا

لنکاشائر کے ساحلی گاؤں سلورڈیل میں 2 ہفتوں کے اندر دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں نے گھروں میں لرزش، ریڈی ایٹروں کی کھڑکھڑاہٹ اور کھڑکیوں کے ہلنے کی شکایات کیں۔

برطانوی جیولوجیکل سروے (BGS) کے مطابق تازہ زلزلہ جمعے کی صبح 5 بج کر 3 منٹ پر آیا، جس کی شدت 2.5 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز سلور ڈیل کے ساحل سے تقریباً 1.6 میل (2.6 کلو میٹر) دور سمندر میں تھا، جو کمبریا کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ اچانک جھٹکے اور زور دار آواز سے نیند سے جاگ گئے، کئی افراد نے بتایا کہ زلزلے کے دوران گرج جیسی آواز سنائی دی، جبکہ گھروں میں لگی تصویریں، ریڈی ایٹرز اور کھڑکیاں ہلنے لگیں۔

ایک رہائشی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں نیند سے جاگ گیا، ایسا لگا جیسے قریب ہی کسی گلی میں گڑگڑاہٹ ہوئی ہو، جھٹکا چند سیکنڈ تک رہا، پچھلے زلزلے جتنا شدید نہیں تھا، لیکن فوراً سمجھ آ گیا کہ یہ زلزلہ ہے۔

واضح رہے کہ 3 دسمبر کو اسی علاقے میں 3.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جو 2023ء میں اسٹافورڈشائر میں آنے والے زلزلے کے بعد انگلینڈ کا سب سے طاقتور زلزلہ قرار دیا گیا تھا۔

اس زلزلے کے جھٹکے لنکاشائر اور لیک ڈسٹرکٹ کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے۔

برطانوی جیولوجیکل سروے کے ماہرین کے مطابق حالیہ زلزلہ ابتدائی زلزلے کا آفٹر شاک ہو سکتا ہے اور بڑے زلزلے کے بعد ہفتوں یا مہینوں تک اس نوعیت کے جھٹکے آنا غیر معمولی بات نہیں، تاہم حکام نے تصدیق کی ہے کہ دونوں زلزلوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی۔

ماہرین کے مطابق برطانیہ میں زلزلے دنیا کے دیگر زلزلہ خیز خطوں کے مقابلے میں کم آتے ہیں۔

ملک میں سالانہ 200 سے 300 چھوٹے زلزلے ریکارڈ کیے جاتے ہیں، جن میں سے صرف 10 فیصد ایسے ہوتے ہیں جو بغیر سائنسی آلات کے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

سلورڈیل، جو مورکیمب بے کے کنارے واقع ہے، عام طور پر زلزلہ جاتی سرگرمی کے لیے معروف نہیں، جس کے باعث دو ہفتوں کے اندر آنے والے دو جھٹکوں نے مقامی آبادی کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ماہرینِ زلزلہ صورتِ حال کی نگرانی کر رہے ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ فی الوقت مزید کسی بڑے زلزلے کے خطرے کے شواہد موجود نہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:31 GMT+5 , Processed in 0.045494 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list