سینئر سیاستداں جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں کسی تحریک یا ٹکراؤ کی سیاست کا حامی نہیں ہوں۔
اسلام آباد میں جاری اپوزیشن کی 2 روزہ قومی کانفرنس سے جاوید ہاشمی اور جماعتِ اسلامی کے لیاقت بلوچ نے بھی خطاب کیا۔
آئیں ایک دوسرے کو معاف کریں، ہم معاف کرتے ہیں: محمود اچکزئی
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم جمہوری ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، آئیں ملک کو بربادی سے نکالیں۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں کسی تحریک یا ٹکراؤ کی سیاست کا حامی نہیں ہوں، ہم کہتے ہیں کہ آؤ مکالمہ کریں مگر بات آگے نہیں بڑھتی۔
انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اور سیاسی کارکنوں کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی ایجنڈے پر سیاسی جماعتیں، میڈیا اور سول سوسائٹی کو اکٹھا ہونا ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پر امن سیاسی جدو جہد کے ذریعے آگے بڑھنا ہو گا، قومی ترجیحات میں کم از کم ایجنڈا متفقہ آئین کا تحفظ کرنا ہے۔