روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے لٹل اسٹار آج دبئی میں اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل میں مد مقابل ہونگے۔
گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا فیصلہ کن ٹاکرے سے قبل کہنا ہے کہ فائنل کیلئے پوری طرح تیار ہیں، فائٹ کریں گے اور ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 نے ایشیاء کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔