Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 841|Reply: 0

50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کیلشیئم اور وٹامن ڈی کی اہمیت کیا ہے؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-21 18:27:09 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

50 سال کی عمر کے بعد کیلشیئم اور وٹامن ڈی انسانی صحت، خصوصاً ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے نہایت اہم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈیوں کی کمزوری ایک فطری عمل ہے، تاہم مناسب غذاؤں کے ذریعے اس عمل کو سست کیا جا سکتا ہے۔

ٹفٹس یونیورسٹی کی ماہرِ صحت ڈاکٹر بیس ڈاسن ہیوز کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کا گھلاؤ (Bone Loss) تیز ہو جاتا ہے، خاص طور پر خواتین میں مینوپاز کے دوران اور اس کے بعد، اس عرصے میں خواتین ہر سال تقریباً 3 فیصد ہڈیوں کا وزن کھو دیتی ہیں، جو ایسٹروجن ہارمون کی کمی کے باعث ہوتا ہے۔

مردوں میں بھی 50 سال کی عمر کے بعد ہڈیوں کی کمزوری کا عمل شروع ہو جاتا ہے، جو تقریباً اسی شرح سے بڑھتا ہے۔

کمزور ہڈیاں گرنے کی صورت میں فریکچر کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں، خاص طور پر کولہے (Hip) کی ہڈی کا فریکچر، جو 70 اور 80 سال کی عمر میں نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی ناصرف ہڈیوں بلکہ پٹھوں کی کمزوری کا باعث بھی بنتی ہے، جس سے توازن متاثر ہوتا ہے اور گرنے کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔   
سیر شدہ چکنائی میں کمی دل کے دوروں کے خطرے کو کم کر سکتی ہے: تحقیق

سائنس دانوں نے ایک درجن سے زائد کلینیکل آزمائشوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس میں 66 ہزار سے زائد شرکاء شامل تھے   

تاہم ماہرین یہ بھی خبردار کرتے ہیں کہ ضرورت سے زیادہ سپلیمنٹس لینا نقصان دہ ہو سکتا ہے، زیادہ کیلشیئم لینے سے گردے کی پتھری بننے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جبکہ بہت زیادہ وٹامن ڈی لینے سے الٹا گرنے اور فریکچر کے امکانات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

قومی طبی اداروں کے مطابق51 سال سے زائد عمر کی خواتین اور 71 سال سے زائد عمر کے مردوں کو روزانہ تقریباً 1200 ملی گرام کیلشیئم درکار ہوتا ہے، 70 سال سے زائد عمر کے افراد کو روزانہ 20 مائیکروگرام وٹامن ڈی لینا چاہیے۔

کیلشیئم کے قدرتی ذرائع میں دودھ، دہی، پنیر اور دیگر ڈیری مصنوعات شامل ہیں، جبکہ وٹامن ڈی کا سب سے مؤثر ذریعہ دھوپ ہے، اس کے علاوہ ڈاکٹر کے مشورے سے سپلیمنٹس بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

چونکہ عمر کے ساتھ بھوک میں کمی آ جاتی ہے، اس لیے بزرگ افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی روزمرہ کی غذاؤں پر خاص توجہ دیں تاکہ جسم کو درکار اہم غذائی اجزاء مناسب مقدار میں مل سکیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:33 GMT+5 , Processed in 0.044403 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list