|
|
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا ہے کہ کیا سزا یافتہ کو احتجاج سے رہا کروایا جاتا ہے؟
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سزا یافتہ ہیں، بتایا جائے کیا کسی سزا یافتہ کو احتجاج کے ذریعے رہا کروایا جاتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ بتایا جائے، بشریٰ بی بی کیسے غیر سیاسی ہو سکتی ہیں، ڈی چوک ریلی میں کون تھا؟ کیا بشریٰ بی بی خیبر پختونخوا کے ٹھیکوں میں ملوث نہیں تھیں؟
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ صوبے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن کو سپورٹ کریں، امن ہوگا تو صوبے میں سرمایہ کاری بھی ہوگی۔ |
|