|
|
— فائل فوٹو
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے فیشن ڈیزائنرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں برائیڈل کٹیور ویک کا انعقاد کیا گیا، جہاں مختلف ماڈلز اور فنکاروں نے معروف فیشن ڈیزائنرز اور برانڈ کے عروسی جوڑے پہن کر ریمپ واک کی۔
ماضی کے برعکس رواں سال کم و بیش تمام جوڑے ماڈلز کے سائز سے بڑے دکھائی دیے۔ معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا اور کانٹینٹ کری ایٹر حرا بلیح اپنے اوور سائز ملبوسات کے سبب توجہ کا مرکز بنے۔
حرا بلیح کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کانٹینٹ کری ایٹر اوور سائز لباس کے سبب گرتے گرتے بال بال بچیں۔ ان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔
اب فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عفت عمر نے فیشن ڈیزائنرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’اللّٰہ کا واسطہ ہے کہ کپڑے ماڈلز اور معروف شخصیات کے سائز کے حساب سے تیار کریں۔ ریمپ پر واک کرتے ہوئے ماڈلز اپنا لہنگا سنبھالنے کے لیے نہیں ہیں۔‘ |
|