کراچی کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کردی گی۔
کورنگی میں جاں بحق دلبر والدین کا اکلوتا بچا تھا، گھر کے باہر کھیلتے ہوئے گٹر میں گرا، چچا نے لاش نکالی۔
گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے 8 سالہ دلبر کے والد کی میڈیا سے گفتگو
کورنگی میں جاں بحق ہونے والے 8 سالہ دلبر کے والد نے کہا ہے کہ میرا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا ہے۔
اکلوتی اولاد کے المناک سانحے پر والدین غم سے نڈھال ہیں، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے بچے کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی۔
انہوں نے بتایا کہ یو سی چیئرمین کو دس دن پہلے ہی گٹروں پر لگانے کے لیے ڈھکن دیے تھے، سانحے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دیں گے۔