Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 559|Reply: 0

ملکی سلامتی و تحفظ ہر چیز سے مقدم ہے: علامہ طاہر اشرفی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206628
Post time 2026-3-4 18:43:34 | Show all posts |Read mode
  ---اسکرین گریب

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتِحال تسلی بخش ہے، ملکی سلامتی و تحفظ ہر چیز سے مقدم ہے۔

کوئٹہ میں قومی پیغام امن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ نیوز کا نفرنس  میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں، قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مساوات اور بھائی چارے کا فروغ ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے زور دیا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔   
آج خطبات جمعہ یوم عزم استحکام پاکستان کے عنوان پر ہوں گے، طاہر اشرفی

انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری فوج کا میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا اسلیے ملک میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔   

ان کا کہنا ہے کہ ریاست اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ کیا، ہمیں حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی، ہماری وزیرِ اعلیٰ، گورنر اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوئیں، پوری قوم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گردی کے شواہد فراہم کیے جا چکے ہیں، افغانستان بارڈر پر جاری جنگ کو جہاد سمجھتے ہیں۔

اس موقع پر مولانا عبدالرحیم نے کہا کہ بلوچستان میں کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور حقیقی مسائل پر بات ہوئی، عید کے بعد 2 روزہ غیر معمولی سیمینار منعقد کیا جائے گا تاکہ مکالمے کے ذریعے امن کو فروغ دیا جا سکے۔

علامہ ہاشم موسوی نے بھی امن قائم کرنے کے لیے مکالمے کو بہترین حل قرار دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-4 14:48 GMT+5 , Processed in 0.046300 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list