Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 849|Reply: 0

جماعت نہم اور دہم کیلئے یکساں امتحانی نصاب کی باضابطہ منظوری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-2 22:50:08 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو  

وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ تمام تعلیمی بورڈز کےلیے ایک مشترکہ امتحانی معیار طے کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جماعت نہم اور دہم کے لیے یکساں امتحانی نصاب (Uniform Examination Syllabus – UES) کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انگریزی، ریاضی، طبعیات، کیمیاء اور حیاتیات کے امتحانات اب پورے صوبے میں ایک ہی معیار کے تحت منعقد ہوں گے۔  

حکومتِ سندھ نے ان پانچ بنیادی مضامین کے لیے یکساں امتحانی نصاب اور تفصیلات کا جدول بھی منظور کر لیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب امتحانی پرچے نصابی کتابوں کے بجائے منظور شدہ یونیفارم امتحانی نصاب کی بنیاد پر ترتیب دیے جائیں گے جبکہ اس سے قبل امتحانات براہِ راست نصابی کتب کے مطابق لیے جاتے تھے۔  

یکساں امتحانی نصاب کے نفاذ کے بعد پہلی بار باقاعدہ اور واضح امتحانی نصاب متعین کر دیا گیا ہے جس کے تحت تمام تعلیمی بورڈز ایک ہی امتحانی فریم ورک کے اندر پرچوں کے ترتیب کریں گے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تفصیلی جائزے کے بعد یونیفارم امتحانی نصاب کی منظوری دی ہے اور یکساں امتحانی نصاب کے لیے باقاعدہ این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔  

مزید برآں گیارہویں اور بارہویں جماعت کو آئندہ مرحلے میں اس نظام کا حصہ بنایا جائے گا۔

وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ نے اس اقدام کو امتحانی نظام میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں رٹہ سسٹم کے بجائے فہم، اطلاق اور تنقیدی سوچ پر مبنی امتحانی نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔  

ان کا کہنا تھا کہ جانچ کے جدید نظام کے نفاذ سے طلبہ کی اصل سیکھنے کی صلاحیت جانچنے میں مدد ملے گی اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی اصلاحات کے ساتھ ساتھ طلبہ کے سیکھنے کے نتائج (Student Learning Outcomes) پر بھی بھرپور کام جاری ہے اور مؤثر نتائج کے حصول کے لیے اساتذہ کی تربیت کے شعبے کو بھی وسعت دی گئی ہے۔  

وزیرِ تعلیم کے مطابق یونیفارم امتحانی نظام سے شفافیت اور یکسانیت کو فروغ ملے گا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی کوششیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:35 GMT+5 , Processed in 0.045100 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list