|
|
غیر قانونی امیگریشن کے نظام سے نمٹنے کے لیے بچوں کو پیدائش کے وقت ڈیجیٹل شناخت دینے کے لیے ایک بڑے منصوبے پر مستقبل قریب میں کام شروع کرنے کی بازگشت نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزراء نے نجی طور پر والدین کو صحت کے ریکارڈ کی ریڈ بک کے ساتھ پیدائش کے وقت بچوں کو نئی ٹیکنالوجی (آئی ڈی) دینے کی طرف اشارہ کیا ہے۔
وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کے اعلان کردہ ڈیجیٹل آئی ڈی اسکیم کے سلسلہ میں یہ ایک بڑی پیشرفت ہوگی۔
ملازمت کے خواہشمند افراد کو غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے اور برطانیہ میں کام کرنے کا حق رکھنے سمیت دیگر کئی اقدامات اس نظام سے منسلک ہوں گے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا کئی ممالک میں پہلے ہی بچوں کو تاحیات ڈیجیٹل شناخت جاری کی جاتی ہے۔
برطانیہ میں غیر قانونی آمد روکنے کےلیے حکومت کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ |
|