Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 1003|Reply: 0

دبئی: جعلی ورک ویزا اسکیم، پولیس وارننگ جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-5 23:37:01 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: ایکس دبئی پولیس  

دبئی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی ورک ویزا اسکیموں اور ویزا فراڈ سے بچیں۔

دبئی پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن کے اینٹی فراڈ سینٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ “ویزے کی فراڈ آفرز“ کے ذریعے لوگوں سے پیسہ لوٹا جا رہا ہے، اس قسم کے دھوکہ دہی کے طریقوں سے بچنے کے لیے انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

دبئی پولیس نے تنبیہ کی ہے کہ جعلی ویزا اسپانسرشپ کے جھوٹے وعدے کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔  

پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت بڑی تعداد میں فراڈیے روزگار کے لالچ میں لوگوں سے پیسہ بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی پیشکشوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔  

دبئی پولیس نے واضح کیا ہے کہ دبئی میں نوکری صرف سرکاری چینلز اور قانونی طور پر لائسنس یافتہ ریکروٹمنٹ اداروں کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ غیر قانونی طریقوں اور گارنٹی ویزے کی پیشکش کرنے والوں سے بالخصوص ہوشیار رہیں۔

دبئی پولیس نے کہا ہے کہ اگر آپ جعلی ویزا اسکیم کا شکار ہو جائیں تو فوراً پولیس سے رابطہ کریں اور اس بات کی اطلاع دیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کوئی مشکوک ویزا آفر آن لائن نظر آئے تو فوراً اسے رپورٹ کریں تاکہ کوئی اور شخص ’جعلی ویزا فراڈ ‘ کا شکار نہ ہو۔

پولیس نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی ویزا کی پیشکش پر ادائیگی کرنے سے پہلے متعلقہ سرکاری اداروں سے تصدیق کرنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی فراڈ سے بچا جا سکے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:50 GMT+5 , Processed in 0.044247 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list