|
|
اقوام متحدہ (یو این) سیکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل اجلاس میں وینزویلا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔
اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں وینزویلا کی موجودہ صورتحال پر بحث ہوئی، اس کے ایجنڈے میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرات پر غور شامل ہے۔
سیکریٹری جنرل یو این نے کہا کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ امریکی تحویل میں ہیں، تمام فریق اقوام متحدہ چارٹر کی پاسداری کریں۔
یو این سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ فریقین جامع اور جمہوری مکالمہ شروع کریں، تاکہ معاشرے کے تمام طبقات اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔
سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ وینزویلا کے پڑوسی ممالک اور عالمی برادری یکجہتی اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کے تحت کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے عوام کو پرامن حل کی طرف لے جانے والی تمام کوششوں کا خیرمقدم، حمایت کے لیے تیار ہیں۔
یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور تمام متعلقہ قانونی فریم ورک کا احترام ناگزیر ہے۔ |
|